انسانیت کے معاملے میں تمام مذایب کے لوگ برابر ہیں۔

انسانیت کے معاملے میں مسلم اور غیر مسلم برابر ہیں، حکیم آصف آرائیں رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کے انسانیت کے معاملے میں مسلم اور غیر مسلم سب برابر ہیں، اور کوئی بھی مسلم عورت کسی بھی غیر مسلم عورت سے برتر نہیں ہے، اور نہ غیر مسلم عورت کسی مسلم عورت سے برتر ہے، اور مسلم مرد بھی غیر مسلم مرد سے برتر نہیں ہے اور نہ غیر مسلم مرد مسلم مرد سے برتر ہے، اور کوئی بھی کسی دوسرے کو تکلیف نہ دے، اور کوئی کسی دوسرے کا مذاق بھی نہیں اڑائے، کوئی کسی دوسرے کو برے القاب سے بھی نہیں پکارے اور ایسا کام کوئی بھی نہیں کرے کے جس سے دوسرے کا دل دکھے۔ اور انسانیت کے معاملے میں سب برابر ہیں۔ انسانی قوانین الگ ہیں اور دینی قوانین الگ ہیں مگر انسانی قوانین دینی قوانین سے ٹکراتے نہیں ہیں اور دینی قوانین انسانیت کے قوانین سے ٹکراتے نہیں ہیں۔ اور انسانیت کا قوانین تمام مسلم اور جو مسلم نہیں ہے تو وہ سب کے لیے ہے، اور دینی قوانین صرف انہی لوگوں کے لیے ہے کے جو اس دین کو ماننے والے ہیں۔ آپ کو ہماری یہ پوسٹ کیسی لگی؟ اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کیجیے، اور اگر اس موضوع سے متعلق آپ کا کوئی بھی سوال ہے ت...

کیا دین اسلام مکمل دین ہے ؟ جانیے حکیم آصف آرائیں رحمتہ اللہ علیہ غوث کی وضاحت

کیا دین اسلام مکمل دین ہے ؟ جانیے حکیم آصف آرائیں رحمتہ اللہ علیہ غوث کے تجزیے سے۔ حکیم آصف آرائیں رحمتہ اللہ علیہ غوث کے فرمان کے مطابق یہ چودھویں صدی ہے، اور اس چودھویں صدی میں یہ دین اسلام مکمل دین نہیں ہے، بلکہ حکیم آصف آرائیں رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کے یہ حقیقت میں دین ہے ہی نہیں ۔ حکیم آصف آرائیں رحمتہ اللہ علیہ غوث فرماتے ہیں کے دین اسلام 99 فیصد ختم ہوچکا ہے۔ اور صرف 1 فیصد دنیا میں بچا ہے اور اسے چودھویں صدی کہتے ہیں۔ بمعنی یہ چودھویں صدی کا زمانہ ہے اور اس چودھویں صدی میں دین اسلام بہت ذیادہ ختم ہو چکا ہے، اور ذرا سا اسلام بچا ہے کے جو حقیقت میں اسلام ہے، اور باقی سب چیزیں ترمیم شدہ بعد میں بدل دی گئی ہیں۔ آئیے حکیم آصف آرائیں رحمتہ اللہ علیہ غوث کے نظریے سے گزشتہ زمانوں میں جاتے ہیں اور دیکھتے ہیں کے دین اسلام کیسا تھا اور یہ کیسے قائم ہوا اور اس کا زوال کب سے شروع ہوا۔ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس معاملے پر کیا کیا خود فرمایا ہے۔ حکیم آصف آرائیں رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کے ویسے دین کا تعلق تو حضرت آدم علیہ السلام سے چلا آ رہا ہے حضرت ابرہیم علیہ السلام نے اپنے حصے کا کام کیا اور اسی طرح ہر نبی نے اپنے اپنے حصے کا کام کیا ہے۔ مگر آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہم ذکر کرتے ہیں کیونکہ اس آخری نبی کے زمانے سے کیا ہوا تو اسکا ذکر کرتے ہیں۔ حکیم آصف آرائیں رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کے اللّٰہ جل جلالہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی مختص فرمایا، بس اللہ جل جلالہ کا اپنا مرضی ہے اور یہ اللّٰہ جل جلالہ کی طرف سے ہے۔ اللّٰہ جل جلالہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی اپنی طرف سے ایک کتاب نازل فرمایا کے جیسے اللّٰہ جل جلالہ ہر زمانے کے نبی پر کتاب نازل فرماتا ہے تو ویسے اللّٰہ جل جلالہ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے بھی ایک کتاب نازل فرمایا جس کا نام قرآن ہے۔ حکیم آصف آرائیں رحمتہ اللہ علیہ غوث فرماتے ہیں کے اللّٰہ جل جلالہ کسی بھی نبی پر کتاب نازل فرماتا ہے تو اس بات کا مفہوم سمجھ لیجیے۔ کتاب نازل فرمانے کا مطلب یہ ہے کے اس کتاب میں ایک چیز بھی نبی کا کہا ہوا نہیں ہے بلکہ صرف اللّٰہ جل جلالہ کا اپنا فرمان ہے۔ اللّٰہ جل جلالہ ذات کا جتنے بھی تعداد میں فرمان ہیں تو وہ سب اللّٰہ جل جلالہ کی کتاب میں رکھے جاتے ہیں، جس کا مطلب ہے کے یہ اللّٰہ جل جلالہ کی کتاب ہے، اگرچہ وہ تورات ہو، انجیل ہو یا قرآن ہو وغیرہ وغیرہ۔ اور اللّٰہ جل جلالہ کی کتاب میں کسی بھی نبی کا اپنا قول نہیں ہوتا ہے۔ بلکہ نبی جو خود اپنی طرف سے کچھ بھی فرماتے ہیں تو اسے حدیث کہتے ہیں۔ اب ناظرین نے یہ بات سمجھ لیا ہے ، اور اب حکیم آصف آرائیں رحمتہ اللہ علیہ غوث مذید آگے فرماتے ہیں۔ کوئی بھی نبی اپنی طرف سے کچھ بھی کہے سکتا ہے کیونکہ وہ نبی ہے بمعنی انسان ہے، مگر نبی کے کہے ہوئے الفاظ کو فرمان کہتے ہیں بمعنی یہ ایک عزت کا لفظ ہے۔ جیسے نبی نے کچھ کہا کہو یا نبی نے کچھ فرمایا کہو تو یہ ایک ہی بات ہے، مگر بس فرمانا لفظ ایک عزت کا لفظ ہے اور اگر کوئی لوگ سمجھتے ہیں کے فرمانا سمجھ نہیں آتا تو انہیں صاف الفاظوں میں یہی الفاظ کہے جا سکتے ہیں کے نبی نے کہا۔ الغرض اصل چیز انسان کے اپنے ذات میں ہوتا ہے، مادری زبان میں نہیں ، جیسے کوئی انگلش کہے یا کوئی عربی کہے یا کوئی اردو کہے یا کوئی سندھی کہے یا کوئی عبرانی کہے تو سب برابر ہے، اور کوئی کسی سے بڑا یا چھوٹا نہیں ہے۔ نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اپنے زمانے میں عربی زبان مشہور تھا تبھی اس وقت قرآن بھی عربی میں آگیا، مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کے اللّٰہ جل جلالہ کا ہر کتاب عربی میں ہے۔ جیسے حکیم آصف آرائیں رحمتہ اللہ علیہ خود اردو میں بیان فرماتے ہیں تو اللّٰہ جل جلالہ کا فرمان بھی اردو میں ہی لکھتے ہیں کیونکہ حکیم آصف آرائیں رحمتہ اللہ علیہ اردو کے بیچ میں رہے ہیں ۔ تو اسی طرح حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم عربی کے بیچ میں رہے ہیں۔ اصل چیز لوگوں کے سمجھ آنے میں ہے کے لوگ کیسا سمجھتے ہیں تو انہیں انہی کے الفاظوں میں بات کیا جاتا ہے اور یہی درست طریقہ ہے۔ اگر بالفرض عجمی لوگوں کے سامنے کوئی عربی شخص عربی میں بات کر رہا ہو تو عام طور پر لوگ یہی سمجھیں گے کے عربی شخص کوئی دعا پڑھ رہا ہے یا کوئی آیت پڑھ رہا ہے، مگر غلطی کس کا ہے ؟ اس عربی شخص کا کے جو اردو جانتا ہے مگر اردو شخص سے بات کرتے وقت عربی میں بات کرتا ہے، تو عربی زبان کو افضلیت حاصل نہیں ہے۔ بلکہ افضلیت شخص میں ہوتا ہے کے وہ شخص کیسا ہے اور اسکا جو بھی زبان ہو تو وہ افضل ہی رہتا ہے۔ کسی زبان کے سیکھ لینے سے وہ افضل نہیں بن جاتا بحوالہ حکیم آصف آرائیں رحمتہ اللہ علیہ غوث ۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے زندگی میں عربی لوگوں کے بیچ میں رہے ہیں ، حضرت عبداللہ رضی اللّٰہ عنہ جو کے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ابو ہیں اور اللّٰہ جل جلالہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیدا ہونے سے پہلے ابو کو اٹھا لیا۔ تاکے محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں تعلیم حاصل نہیں کرے ۔ اور نبی کا کریڈٹ ابو کو نہیں جائے کے باپ نے بیٹے کی پرورشِ کی ہے کے بیٹا ایسا ہے۔ اور نبی کے پیدا ہونے کے بعد اللّٰہ جل جلالہ نے نبی کے ماں کو بھی اٹھا لیا تاکے ماں بھی نبی کی پرورش نہیں کرے۔ اور کوئی یہ نہ کہیں کے نبی کی ماں زندہ تھی اور تبھی نبی ایسا ہے۔ دائی حلیمہ کو بھی اللّٰہ جل جلالہ نے بعد میں اٹھا لیا، الغرض حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی تنہاء گزاری ہے۔ چچا ابو طالب کے پاس جو کے حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کے ابو ہیں۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم شہر مکہ میں پیدا ہوئے اور سب لوگ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو انکے باپ دادا کے نام سے پہچانتے تھے کے یہ فلاں کا بیٹا ہے، فلاں کا پوتا ہے۔ الغرض حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے باپ دادا کے نام سے پہچانے جاتے تھے مگر باپ دادا ماں کوئی بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کا فرد نہیں تھے، جیسے ماں باپ اور بھائی یا بہن اور کسی کے بھی ہاتھوں سے پرورش نہیں پائے گئے ہیں۔ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر کے پہلے اولاد بیٹے تھے، اور پہلا بیٹا ہونے سے پہلے ہی باپ دنیا سے چلا گیا اور ماں نبی کے پیدا ہونے کے بعد چلی گئی۔ الغرض ماں اور باپ نبی کے نام سے پہچانے جاتے ہیں کے فلاں نبی کا باپ ہے یا نبی کی ماں ہے مگر کوئی بھی نبی کی پرورش نہیں کرسکے ہیں۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بچپن کی زندگی گزاری اور محنت مزدوری اور تجارت کیا اور لوگ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو صادق و امین کے نام سے پہچانتے تھے بمعنی سچا ہے اور ایماندار ہے۔ چالیس سال گزرنے پر اللّٰہ جل جلالہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی کے نام سے دنیا میں عام اعلان کرنے کا فرما دیا کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں عام اعلان کردے کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ جل جلالہ کا نبی ہے۔ جب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے نبی ہونے کے پہچان سے اپنا پہلا پہلا خطاب دنیا کے سامنے رکھا اور اعلان کیا کے میں نبی ہوں اور اللہ جل جلالہ نے مجھے نبی بنا کر بھیجا ہے تب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر سب سے پہلا حملہ کرنے والے نبی کا اپنا چچا ہی ہے۔ جس کا نام ابو لہب ہے، اور ابو لہب نے اسی وقت بھرے مجمع میں زمین سے پتھر اٹھا کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر مار دیا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا سر پھٹ گیا۔ خون بہا اور پھر دیگر محلے والے بھی نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہوگئے۔ یہ بات سمجھ لیجیے کے نبی کے زمانے میں جتنے بھی لوگ تھے تو وہ نبی پر ہاتھ اٹھانے سے ڈرتے تھے کیونکہ نبی اپنے باپ دادا کے نام سے مشہور تھے، اور لوگ نبی کے باپ دادا اور چچا وغیرہ کیساتھ ملکر چلتے تھے ، بمعنی لوگ نبی کے باپ دادا کے خلاف نہیں تھے۔ مگر جب نبی دنیا میں تھا تب نبی کا باپ دادا اور ماں کوئی بھی دنیا میں نہیں تھے اور پھر نبی کے چچا نے ہی نبی پر پہلا حملہ کیا جس کی وجہ سے دیگر لوگ بھی نبی کے خلاف ہوگئے کے جب نبی کے چچا نے ہی نبی کو مار دیا تو پھر لوگ نبی کے خلاف آسانی سے ہوگئے۔
یہی وجہ ہے کے ابولہب کے نام سے ایک الگ سے اللّٰہ جل جلالہ نے پوری ایک سورت اتار دیا ہے کے جو قرآن میں سورت لہب کے نام سے یے۔ بمعنی تباہ ہو جائیں ابو لہب کے دونوں ہاتھ ، اور ہاں وہ تباہ ہو ہی گیا۔ اور پھر نبی نے اپنی زندگی تنہاء و مشقت سے گزارا ہے اور اپنے چچا ابو طالب کے پاس رہے ہیں ۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے آپ کو نبی کے نام سے پہچان کرواتے تب سب سے پہلے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو یقین کرنے والے سب سے پہلے ایمان لانے والے حضرت ابو بکر ہے۔ یہی وجہ ہے کے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کا درجہ تمام انبیاء کے بعد سب سے پہلے نمبر پر بڑا درجہ ہے۔ اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کے بعد دیگر لوگ بھی ایمان لائے مگر سب سے پہلے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ ایمان لائے ۔ اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ ایسے شخصیت ہیں کے جب نبی کو لوگ مارتے تھے تب ایسے حالات میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ نبی کیساتھ ہوگئے اور لوگ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کے بھی خلاف ہوگئے اور تیسرا کوئی بھی نہیں تھے نبی کیساتھ ۔ یہی وجہ ہے کے نبی لوگوں سے بچ نکل کر کہیں بھی بھاگ جاتے اور چھپ جاتے اور نبی کیساتھ یہی مراحل ابو بکر نے بھی طے کیا ہے ۔ بمعنی نبی نے جس جس مراحل کو گزارا ہے تو نبی کیساتھ ابو بکر نے بھی گزارا ہے۔ یہی وجہ ہے کے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام کو کچھ بھی فرماتے تو صحابہ کرام نیچے دیکھتے مگر ابو بکر نیچے نہیں دیکھتے بلکہ نبی کے چہرے کو دیکھتے ہیں کیونکہ یہ ابو بکر ہے۔ حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ کے ایمان لانے کے بعد نبی کی اپنی حکومت کھڑی ہوگئی، اور پھر نبی نے لوگوں سے بھاگنا اور چھپنا ختم کردیا اور پھر آذان دینا بھی کھلے عام ہوگیا، کیونکہ جب حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ ایمان لائے تھے تب حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ نے نبی سے فرمایا کے اب آپ نہیں چھپو گے، اور کہیں بھی نہیں جاؤ گے اور آذان بھی کھل کر دیا جائے گا اور اسکی ذمے داری عمر لیتا ہے کے کوئی بھی رکاوٹ نہیں ہوگا ۔ بس پھر حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ کے ایمان لانے کے بعد اسلام دین کھل کر رونماء ہونے لگا۔ اور پھر نبی نے لوگوں سے چھپنا بند کر دیا کیونکہ اسکی ذمے داری عمر نے لے لی ۔ اور پھر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے زندگی میں کھل کر بہت محنت کیں اور پھر صحابہ کرام سے فرما دیا کے میں نے دنیا میں اپنے حصے کا کام پورا کرلیا ہے کے جتنا میں نے کرنا تھا تو وہ میں نے کرلیا ہے اور اب میرے بعد صحابہ کرام کام کریں گے۔ اس معاملے پر نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کے جو میرے صحابہ کی پیروی کرے یا میرے اہل و عیال گھر والوں کی پیروی کرے تو وہ میرا ہی پیروی کرنا کہلائے گا، کیونکہ میرے صحابہ ستارے ہیں اور میری آل چاند ہے۔ تو الغرض کوئی کسی کا بھی پیروی کرے گا تو وہ میرا ہی پیروی کرنا کہلائے گا۔ نبی نے اپنے بعد صحابہ کرام اور آل نبی کو رکھا ہے۔ اور کوئی بھی شخص ان دونوں میں سے کسی کا بھی پیروی کرتے ہیں تو وہ نبی کی پیروی کرتے ہیں۔ اور پھر نبی نے اپنی زندگی میں جتنا محنت کرنا تھا تو کرلیا اور پھر نبی نے فرما دیا کے اب دین مکمل ہوا۔ اور دین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگا۔ اور پھر نبی نے فرمایا کے اب ایسا وقت بھی آئے گا کے جب دین کو ختم کیا جائے گا اور عنقریب وہ زمانہ حسین بن علی ہے، بمعنی حسین کا زمانہ ہے کے جو حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کے بیٹے ہیں۔ اس معاملے پر نبی نے فرمایا کے ایسا وقت بھی آئے گا کے دین ختم ہو جائے گا مگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے زندگی میں فرما دیا کے دین مکمل ہوگیا ہے اور اب دین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگا بمعنی کسی کو بھی دین میں تبدیلی کرنے کا اجازت نہیں ہے۔ مگر نبی نے پیشنگوئی کر دیا کے نبی کے دنیا سے جانے کے بعد تضادات شروع ہو جائیں گے۔ اور تبھی نبی نے اپنی زندگی میں ہی سب صحابہ کرام کو فرما دیا کے میں دنیا سے چلا جاؤں گا تو میرے بعد ابو بکر کا پیروی کرنا ہے، اور پھر جب ابو بکر بھی دنیا سے چلا جائے گا تو پھر عمر کا پیروی کرنا ہے۔ اور جب عمر دنیا سے چلا جائے گا تو پھر عثمان غنی کا پیروی کرنا ہے اور جب عثمان بھی دنیا سے چلا جائے گا تو پھر علی کا پیروی کرنا ہے۔ بمعنی یہ ترتیب بھی نبی نے خود اپنے زندگی میں ہی صحابہ کرام کو فرما دیا۔ اور نبی نے اپنی زندگی میں فرمایا کے جو کوئی شخص اپنی طرف سے کچھ بھی بات گھڑے اور نبی سے منسوب کرے کے یہ نبی نے فرمایا ہے تو وہ شخص اپنا ٹھکانہ جہنم میں دیکھ لے، کیونکہ نبی نے فرما دیا کے میرے جانے کے بعد یہی دین پر زوال آجائے گا اور تبھی نبی نے سخت باتیں بھی کہیں ہیں ۔ اور نبی نے تمام صحابہ کرام سے فرمایا کے جب تک میں دنیا میں ہوں تو میرا کہنا مانو، اور میں دنیا میں نہیں رہوں تو پھر ابو بکر کا کہنا ماننا اور جب ابو بکر بھی دنیا میں نہیں رہے تو پھر عمر کا کہنا ماننا اور پھر جب عمر بھی دنیا میں نہیں رہے تو پھر عثمان کا کہنا ماننا، اور جب عثمان بھی دنیا میں نہیں رہے تو پھر علی کا کہنا ماننا۔ اور پھر نبی نے بعد والی نسلوں کے لیے فرمایا کے پھر میں بھی نہیں ہوں گا اور میرے صحابہ بھی نہیں ہونگے کے جو میرے ساتھ ہیں بمعنی علی تک۔ اور بعد والی نسلوں کے لیے نبی نے اپنے زندگی میں فرمایا کے اگر تم چاہتے ہو کے تم کہیں گمراہ نہ ہوجاؤ اور ہمیشہ حق پر قائم رہو اور ایسے حق پر قائم رہو کے جیسے میرے صحابہ ہیں۔ تو تم صرف دو چیزوں کو مضبوطی سے تھام لینا اور اسے نہیں چھوڑنا تو تم گمراہ نہیں ہوگے اور اسکی ذمے داری نبی نے خود لیا ہے۔ وہ دو چیز ہیں۔ نمبر ایک کتاب اللہ، اور نمبر دو آل نبی۔ نبی نے اپنے زندگی میں فرمایا کے مجھے میری آل سے بہتر کوئی بھی نہیں جانتا ہے، اور مجھے صرف میری آل ہی جانتی ہے اور کوئی بھی نبی کو حقیقت میں نہیں جانتے ہیں اگرچہ کوئی پرہیزگار ہو۔ اور تبھی نبی نے فرمایا کے تم لوگ جو حق پر قائم رہنا چاہتے ہو تو تم میری آل کو مضبوطی سے تھام لینا ، گویا ایسا ہی ہے کے جیسے تم نے نبی کو تھام لیا ہے۔ اور پھر نبی نے کتاب اللہ کا بھی فرما دیا کیونکہ نبی کو پتا تھا کے مردود علماء خود کو آل نبی کہے کر لوگوں کو گمراہ کرسکتے ہیں۔ اور تبھی نبی نے برے لوگوں کا پتہ کاٹ دیا کے وہ اپنی ذات پر جھوٹ میں بھی آل نبی کا لفظ استعمال کرکے لوگوں کو گمراہ نہیں کرسکیں ۔ لہذا نبی نے فرمایا کے کتاب اللہ کو بھی مضبوطی سے تھام لینا، کیونکہ جو جھوٹ میں خود کو آل نبی ظاہر کریں گے تو کتاب اللہ انہیں رد کردے گا۔ اور انکا کہنے کو کتاب اللہ رد کرے گا تو سمجھ لینا کے وہ آل نبی نہیں ہے۔ اور آل نبی وہ ہوتا ہے کے جو خود کو آل نبی کہے اور کتاب اللہ اسے رد نہ کرے ۔اور اگر کتاب اللہ نے رد کردیا تو سمجھ لو کے وہ آل نبی نہیں ہے اور اسکا دعویٰ جھوٹا ہے۔ آل نبی کا مطلب نبی کی اولاد ہے۔ اور نبی نے جو کچھ بھی فرما دیا تو اسے حدیث کہتے ہیں اور اللّٰہ جل جلالہ نے جو کچھ بھی فرما دیا تو اسے کتاب اللہ میں رجسٹرڈ کرلیا جاتا ہے ۔ اور نبی کا کوئی بھی قول کتاب اللہ میں نہیں ہے اور اللہ جل جلالہ کا کوئی بھی فرمان حدیث میں نہیں ہے۔ جس سے یہ پتا چلتا ہے کے یہ اللّٰہ جل جلالہ کا فرمان ہے یا نبی کا فرمان ہے۔ نبی نے اپنے ذاتی معاملے پر فرمایا کے اگر کوئی شخص اپنی طرف سے کچھ بھی بات گھڑتا ہے اور اس بات کا منسوب نبی سے کرتا ہے کے نبی نے فرمایا ہے تو گویا اس نے کفر کیا اور وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں دیکھ لے اور یہ حکم تب لگتا ہے کے جب کوئی اپنی ذات سے اپنی طرف سے کچھ بھی کہے دے اور وہ بات دوسرے کو مل جائے بمعنی ایک شخص سے دوسرے شخص پر شیئر ہو جائے کیونکہ یہ فتنہ ہے۔ بمعنی کسی کو بیوقوف نہیں بنانا چاہیے کے نبی نے فرمایا ہے اور نبی کا نام لیکر کسی کو بیوقوف بنانا جہنم ہونے کی علامت ہے۔ اور نبی نے ایمان والوں کے لیے فرمایا کے اگر تم حق پر قائم رہنا چاہتے ہو اور گمراہی سے بچنا چاہتے ہو تو ایک کتاب اللہ اور دوسرا آل نبی کو مضبوطی سے تھام لینا تو تم گمراہ نہیں ہوگے، مگر نبی نے اپنے حدیث کو اس معاملے میں اہمیت نہیں دیا کے میرے حدیث کو بھی مضبوطی سے تھام لینا، بلکہ نبی نے فرمایا کے حدیث نام کا کوئی بھی خبر ہو تو اسے کتاب اللہ سے جوڑنا اور اگر کتاب اللہ اس حدیث کو پاس کردے تو ماں لینا کے نبی نے کہا ہوگا بمعنی مستند پھر بھی نہیں ہے کے نبی نے فرمایا ہے، بلکہ نبی نے کہا ہوگا کیونکہ قرآن رد نہیں کرتا ہے۔ مگر نبی کے جس فرمان کو قرآن تصدیق کرتا ہے تو وہ ماننا پڑے گا کے یہ نبی نے فرمایا ہے۔ اور نبی نے فرمایا ہے کے میری آل سے سیکھنا، کیونکہ مجھے میری آل سے بہتر کوئی بھی نہیں جانتے ہیں۔ اور نبی کی آل خود فیصلہ کرے گی کے کونسی بات نبی کے نام سے منسوب کرنا ہے اور کونسی بات منسوب نہیں کرنا ہے، اور نبی اپنے اقوال سے ذیادہ اپنی آل کو اہمیت دیتا ہے ۔ اور نبی نے اپنے ذاتی فرمان بمعنی حدیث کو اہمیت نہیں دیا بلکہ حدیث کے بدلے آل نبی ہے اور آل نبی کو نبی نے اپنی جگہ دیا ہے۔ اور نبی نے فرمایا کے جس کسی نے بھی میرے ذات کے بارے میں کچھ بھی جاننا ہو تو رہ میری آل سے پوچھے اگرچہ وہ نبی کا کوئی بھی فرمان ہو یا نبی کی زندگی ہو۔ اور نبی نے گمراہ کرنے والے تمام ہتھکنڈوں کے پتے کاٹ دیئے تاکے کوئی بھی خود دین کے سربراہ نہیں بنیں گے ۔ جیسے اس موجودہ چودھری صدی میں نام نہاد دو نمبر علماء جو کچھ بھی اپنی طرف سے اپنی عزت بناتے ہیں، واہ واہ کرواتے ہیں اور خود حق پر قائم نہیں رہتے ہیں اور اپنی طرف سے حدیث بناتے ہیں اور اسے نبی کے نام سے منسوب کرتے ہیں، اور لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں اور خود کو درجہ دیتے ہیں کے لوگ انکی تابعداری کریں اور زمانے میں فساد برپا کرتے ہیں اور دین کو اپنی مرضی سے چلاتے ہیں تو یہ سب علماء کفر پر ہیں ۔ اور نبی نے پیشنگوئی کے طور پر اپنی زندگی میں فرما دیا کے باعمل علماء جو حقیقت میں علماء ہونگے تو وہ چودھویں صدی میں قتل ہو جائیں گے، اور بے عمل علماء بہت ہونگے اور سب مردود ہونگے ، زمانے میں فساد برپا کریں گے، دین کو ختم کر دیں گے ، ہر طرف افراتفری ہوگا۔ اور بے عمل علماء بدنام ہونگے اور انکی عزت نہیں ہوگی۔ لہذا تمام ناظرین یہ سمجھ لیجیے کے حق والے علماء جو دنیا میں کھلے عام تھے تو وہ سب دنیا سے جا چکے ہیں۔ آج سن عیسوی 2026 کا وقت ہے اور اس وقت سے پہلے تقریباً 15 سال پہلے سب کھلے عام حق والے علماء دنیا سے قتل ہوچکے ہیں، بمعنی 2011 اور 2012 میں قتل ہوچکے ہیں کے جتنے بھی حق والے علماء تھے ۔ اور نبی کا وہ پیشنگوئی پورا ہوچکا ہے کے جو باعمل علماء دنیا میں نہیں رہیں گے اور قتل ہو جائیں گے ۔ اور جو بے عمل مردود علماء ہونگے تو رہ دنیا میں ہونگے مگر انکی عزت نہیں ہوگی اور یہ بدنام ہونگے اور یہ فساد پھیلائیں گے مگر انکو سزا ملے گا، بمعنی یہ بھی سزا پائیں گے مگر ایسے وقت میں نہیں کے جب حق والے علماء قتل ہونگے تو پھر بے عمل علماء بھی قتل ہونگے ایسا نہیں ہے۔ پہلے حق والے علماء قتل ہو جائیں گے کے جو ہوچکے ہیں۔ اور پھر بعد میں بے عمل مردود علماء اپنا چرچا کریں گے اور دین میں خرابی پیدا بہت تیزی کیساتھ کریں گے ، اور زمانے میں فساد ہوگا اور یہ خود فساد پھیلائیں گے، اور یہ عالم نام تو رکھیں گے مگر لوگ انکی عزت نہیں کریں گے اور یہ بدنام ہونگے ۔ لہذا مردود علماء کو پہلے آزادی ہے تاکے یہ خوب اپنی مکاری کا جتنا چاہیں فائدہ اٹھائیں مگر آخر کار انکے لیے سزا ہے، اور جتنا عرصہ یہ مکاری پھیلائیں گے تو یہ بدنام بھی ہونگے مگر آخر کار یہ سزا پائیں گے۔ آخرت میں بھی سب سے پہلے کون لوگ جہنم میں جائیں گے؟ قاتل ، شرابی، زانی، سود خور، اور جس کے نامہ اعمال میں آسمان جتنے بھی گناہ ہونگے تو وہ بھی سب سے پہلے جہنم میں نہیں جائیں گے، بلکہ سب سے پہلے یہی مردود علماء جائیں گے کے جنھوں نے اپنی ذات کیساتھ عالم کا لقب لگایا اور اپنی طرف سے نبی کے نام سے منسوب کیا اور لوگوں کو بیوقوف بنایا، اور دین کو خراب کیا اور اپنی عزت کمایا اور جو انکے ساتھ ملکر چلتے ہیں تو یہ سب جہنمی ہیں، مگر جو لوگ انکے شکنجے میں آجاتے ہیں تو وہ لوگ گمراہ ہیں ۔ مگر جن لوگوں کو ان دو نمبر علماؤں کی مکاری کا پتا ہے اور وہ پھر بھی جان بوجھ کر انکی تابعداری کرتے ہیں تو انکا ٹھکانہ بھی جہنم ہے۔ چودھویں صدی ایسا وقت ہے کے جب دین اسلام ختم ہوچکا ہے۔ اور یہ نبی کا اپنا فرمان ہے اور آخر کار جو نقطہ بچا ہے اور یہ بھی ختم ہوگا تو قرآن کے حروف بھی مٹ جائیں گے، بس یہ چودھویں صدی ایسا وقت چل رہا ہے کے دین اسلام اپنا ختم ہونے کا آخری سانس لے رہا پے۔ اور یہ چودھویں صدی میں دین اسلام کا اختتام پزیر ہے اور مگر دین اسلام جب نبی نے اپنی زندگی میں فرمایا کے اب دین مکمل ہوچکا ہے اور اب دین میں کوئی رد و بدل نہیں ہے تو وہ وقت نبی کے اپنے زندگی کا وقت تھا۔ اور نبی نے کسی کو بھی اجازت نہیں دیا ہے کے کوئی دین میں رد و بدل کرے ۔ اور نبی کے جانے کے بعد جب اسلام دین میں سب سے پہلے زوال آیا تو وہ حسین ابن علی کے شہادت ہونے کے بعد زوال آگیا۔ اور اس وقت سے زوال بڑہتے بڑہتے چودھویں صدی میں دین اسلام اختتام پزیر پر پہنچ چکا ہے۔ اور چودھویں صدی ایسا ہے کے اس میں کھلے عام جہالت ہے، دو نمبر علماؤں نے خود اپنی طرف سے نبی کے نام سے کھلے عام سناتے ہیں کے نبی نے یہ فرمایا ہے اور جھوٹ گھڑتے ہیں، اور اپنی عزت کماتے ہیں ۔ بمعنی اگرچہ مردود علماء کی نظر میں یہ عزت کا مقام ہے مگر حقیقت میں یہ بدنام ہے کیونکہ نبی کا فرمان ہے اور بدنام کون کرتے ہیں صرف حق والے، بمعنی حق والے ہی انہیں گندا سمجھتے ہیں اور گمراہ لوگ تو ان مردود علماء کے ہاتھ پاؤں چومیں گے ۔ کیونکہ گمراہ لوگ گدھے کی مثل ہے کے انہیں جس طرف مردود علماء گھمائیں گے تو یہ گمراہ لوگ اسی طرف پھر جائیں گے اور تبھی ایسے لوگوں کو گدھے کے مثل سمجھا جاتا ہے ۔ دو نمبر علماء عیاشی کرتے ہیں اور فتوے دیتے ہیں اور اپنا نام کماتے ہیں۔ اور اس چودھویں صدی میں آدھی سے ذیادہ حدیث ختم ہوچکے ہیں اور نئی نئی دو نمبر علماء کی اپنی طرف سے حدیثیں بھی یہ سب چودھویں صدی میں آئی ہیں اور پرانی حدیثوں کو صاف کردیا ہے۔ تاکے اب نئی نسل نئی حدیثوں کو دیکھیں گی۔ اور دو نمبر علماء سب سے ذیادہ درجہ علماء نام کو دیتے ہیں کیونکہ وہ خود کو عالم بنائے بیٹھے ہیں تو آٹو میٹک خود ان پر درجہ چلا جاتا ہے بمعنی عوام سمجھے گی کے سب سے بڑا درجہ علماء کا ہے۔ تو ایسی عوام کو گدھے کہتے ہیں کے یہ عوام گدھے ہیں کے جس طرف موڑیں تو اسی طرف مڑ جائیں۔ اور یہ دو نمبر علماء خود کو نبی کا وارث ٹہراتے ہیں اور علماء نام کا چرچا کرتے ہیں کے عوام کے زندگی کا فیصلہ یہ دو نمبر علماء کریں گے ۔ بس دو نمبر علماء خود کو نبی کا وارث سمجھتے ہیں بہت اعلی اور ان سے اعلی کوئی بھی نہیں ، مگر حکیم آصف آرائیں رحمتہ اللہ علیہ نے ایسے مردود علماء کے دعوے کو مسترد فرما دیا اور مظلوم ، شریف کا درجہ علماء سے بڑا قرار دیا ہے ، کیونکہ حکیم آصف آرائیں رحمتہ اللہ علیہ خود جیسا چاہتے ہیں فیصلہ فرماتے ہیں۔ اور دو نمبر علماء خود کو بہت اعلی نبی کا وارث سمجھتے ہیں اور تبھی یہ علماء اپنی طرف سے حدیث بناتے ہیں اور کوئی ایسے فتوے دیتے ہیں کے جو قرآن کے حکم کے خلاف ہو۔ مگر یہ دو نمبر علماء کہتے ہیں کے یہ نبی کے وارث ہیں اور تبھی یہ اپنا حق سمجھتے ہیں فتویٰ دینے کا تاکے لوگوں میں عیش کریں۔ نبی نے ایسے دو نمبر علماء کے لیے خود کیا فرمایا ہے کے یہ فتنہ ہیں ، اور انکے شر سے بچو اور یہ آخرت میں سب سے پہلے جہنم میں جائیں گے ۔ اور لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں تو یہ سب کوئی عالم نہیں ہے، اور اگر کوئی شخص دعویٰ کرتا ہے کے فلاں مردود دو نمبر علماء حقیقت میں عالم ہے تو بتاؤ ثابت تو کرو کے اسے عالم بنایا کس نے ہے۔ نبی نے خود بشارت تو نہیں دیا اور نبی کا بشارت مانا بھی نہیں جائے گا کیونکہ یہ جھوٹ میں نبی کا بشارت بھی کہے دیں گے ۔ کے نبی نے فرمایا ہے کے فلاں آدمی عالم ہے۔ ایسا نہیں ہوتا ہے کے کوئی کہے دے تو اسکی بات تسلیم کرلیا جائے ۔ بلکہ اگر نبی کسی کو بشارت میں خود فرمائے گا تو وہ ثابت شدہ ہوگا، قرآن اسے رد نہیں کرے گا اور یہ سب سے اہم بات ہے۔ وہ شخص جھوٹا مکار دھوکے باز، زانی، حرام کمانے والا یا کھانے والا ، فساد پھیلانے والا ، ظلم کرنے والا ، حق کے خلاف جانے والا اگر وہ حق کے خلاف جاتا ہے، ظلم کرتا ہے تو قرآن اسے رد کر دیتا ہے کے وہ عالم نہیں ہے۔ بمعنی جب قرآن کیساتھ بنا کر نہیں رکھیں گے تو قرآن رد کردے گا اور ایسے ہر لیبل رد ہو جائیں گے اگرچہ عالم ہو یا پیر ہو یا ولی اللہ وغیرہ وغیرہ بس اگر نبی کا بھی کوئی بھی شخص نام لے لے تو اسکا کہنا نہیں مانو کے نبی نے فرمایا ہے کے میں ولی اللہ ہوں تو مجھے ولی اللہ مانو یا پیر مانو یا عالم مانو وغیرہ وغیرہ۔ بلکہ دیکھو کے وہ شخص حق پر قائم ہے یا نہیں ، اور اگر حق پر قائم ہے تو ہوسکتا ہے کے نبی نے فرمایا ہو بمعنی رد نہیں ہے، مگر اگر حق پر قائم نہیں ہے تو پھر یہ تسلیم ہی نہیں کیا جاسکتا ہے کے نبی نے فرمایا ہے ۔ بمعنی قرآن کے حکم کے خلاف ہے تو نبی نے خود اپنی زندگی میں فرمایا ہے کے اگر حدیث بھی ہو بمعنی نبی کا اپنا قول ہو تو اسے بھی قرآن سے جوڑو، اور اگر قرآن رد نہیں کرتا ہے تو ماننے کا گنجائش ہے کے نبی نے فرمایا ہے اور اگر قرآن رد کر دیتا ہے تو نبی نے خود فرمایا ہے کے میں شریعت سے ہٹ کر کچھ بھی نہیں کہتا ہوں ۔ ,
, باقی اگر مستند طور پر تسلیم کرنا ہے کے نبی نے فرمایا ہے یا نہیں تو پھر اس کے لیے نبی نے فرمایا ہے کے میری آل سے بہتر کوئی بھی مجھے نہیں جانتے اور جس کسی کو بھی میرے بارے میں کچھ بھی جاننا ہو تو وہ میری آل سے جانے ۔ کیا دین اسلام مکمل دین ہے حکیم آصف آرائیں رحمتہ اللہ علیہ غوث کی وضاحت ۔ دین اسلام اور چودھویں صدی، چودھویں صدی اور بے عمل علماء ۔ آپ کو ہماری یہ پوسٹ کیسی لگی؟ اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کیجیے، اور اگر اس موضوع سے متعلق آپ کا کوئی بھی سوال ہے تو بلا جھجھک کمنٹ سیکشن میں پوچھ سکتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

حکیم آصف آرائیں کا بیان تیار کرنے کا طریقہ و مراحل

حکیم آصف آرائیں کا مفتی ثمر عباس کی گمراہی اور دعوتِ اسلامی سے اخراج پر تفصیلی بیان

Neoralink brain chip پر حکیم آصف آرائیں رحمتہ اللہ علیہ کا فتوی