انسانیت کے معاملے میں تمام مذایب کے لوگ برابر ہیں۔

انسانیت کے معاملے میں مسلم اور غیر مسلم برابر ہیں، حکیم آصف آرائیں رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کے انسانیت کے معاملے میں مسلم اور غیر مسلم سب برابر ہیں، اور کوئی بھی مسلم عورت کسی بھی غیر مسلم عورت سے برتر نہیں ہے، اور نہ غیر مسلم عورت کسی مسلم عورت سے برتر ہے، اور مسلم مرد بھی غیر مسلم مرد سے برتر نہیں ہے اور نہ غیر مسلم مرد مسلم مرد سے برتر ہے، اور کوئی بھی کسی دوسرے کو تکلیف نہ دے، اور کوئی کسی دوسرے کا مذاق بھی نہیں اڑائے، کوئی کسی دوسرے کو برے القاب سے بھی نہیں پکارے اور ایسا کام کوئی بھی نہیں کرے کے جس سے دوسرے کا دل دکھے۔ اور انسانیت کے معاملے میں سب برابر ہیں۔ انسانی قوانین الگ ہیں اور دینی قوانین الگ ہیں مگر انسانی قوانین دینی قوانین سے ٹکراتے نہیں ہیں اور دینی قوانین انسانیت کے قوانین سے ٹکراتے نہیں ہیں۔ اور انسانیت کا قوانین تمام مسلم اور جو مسلم نہیں ہے تو وہ سب کے لیے ہے، اور دینی قوانین صرف انہی لوگوں کے لیے ہے کے جو اس دین کو ماننے والے ہیں۔ آپ کو ہماری یہ پوسٹ کیسی لگی؟ اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کیجیے، اور اگر اس موضوع سے متعلق آپ کا کوئی بھی سوال ہے ت...

جل جلالہ کس نام کیساتھ ہوتا ہے ؟ Jalla Jalaluh

جل جلالہ، صلی اللہ علیہ وسلم، علیہ السلام، رضی اللہ عنہ، رحمتہ اللّہ علیہ کا استعمال: کس نام کے ساتھ کون سا کلمہ آتا ہے؟

جل جلالہ، صلی اللہ علیہ وسلم، علیہ السلام، رضی اللہ عنہ/عنہا، اور رحمۃ اللہ علیہ/علیہا کا استعمال کہاں اور کس کے ساتھ کیا جاتا ہے؟ ادب میں ذاتِ باری تعالیٰ، انبیائے کرام، فرشتوں، صحابہ کرام اور مستند اولیائے کرام کے ناموں کے ساتھ لکھے جانے والے ان مخصوص کلمات اور ان کے درست مقامات کا تفصیلی بیان درج ذیل ہے۔

جب ہم جل جلالہ کہتے ہیں یا صلی اللہ علیہ وسلم / صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم / صلی اللہ علیہ وآلہ و ازواجہ و سلم / علیہ السلام / رضی اللّٰہ عنہ / عنہا، رحمتہ اللہ علیہ / علیہا کہتے ہیں تو کہنے والے کے ذہن میں ایک گمان واضح ہوتا ہے کہ اس کہنے والے کے ذہن میں کس شخصیت کا خیال ہے۔

اگر کوئی اللّٰہ جل جلالہ کا نام لیتا ہے تو صرف اللّٰہ جل جلالہ کے نام کے ساتھ ہی جل جلالہ ہوتا ہے۔ اگرچہ اللّٰہ کہے، رب کہے، مالک کہے، خدا کہے، رحمن کہے، رحیم کہے، خالق کہے وغیرہ وغیرہ، اللّٰہ جل جلالہ کو کسی بھی نام کے ساتھ یاد کرتے ہیں تو جل جلالہ کا لفظ صرف اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ ہی لگتا ہے۔ اور یہ لفظ جل جلالہ کسی بھی دوسری ذات کے ساتھ نہیں لگا سکتے ہیں، اگرچہ کوئی نبی ہو یا فرشتہ، انسان ہو یا جن۔ اللّٰہ جل جلالہ کی ذات کے علاوہ کسی بھی دوسری شخصیت کا نام لیں گے تو اس کے نام کے ساتھ جل جلالہ نہیں لگایا جا سکتا۔ بمعنی جل جلالہ کا لفظ صرف اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ ہی مخصوص ہے۔

یہ بات یاد رکھیے کہ اللہ جل جلالہ کے کل 3000 نام ہیں جن میں سے 99 نام قرآن میں واقع ہیں، اور باقی تورات، انجیل و دیگر دوسری آسمانی کتابوں میں ہیں۔

متعلقہ مضامین کا مطالعہ:


Comments

Popular posts from this blog

حکیم آصف آرائیں کا بیان تیار کرنے کا طریقہ و مراحل

حکیم آصف آرائیں کا مفتی ثمر عباس کی گمراہی اور دعوتِ اسلامی سے اخراج پر تفصیلی بیان

Neoralink brain chip پر حکیم آصف آرائیں رحمتہ اللہ علیہ کا فتوی