حکیم آصف آرائیں 8 جنوری 1991 کو شہر کراچی میں پیدا ہوا ہے۔
حکیم آصف آرائیں کا بچپن زندگی سن عیسوی 2005
تک۔
حکیم آصف آرائیں کا بائیو پہلا حصہ
حکیم آصف آرائیں اپنے بچپن پیدائش سے بہت بیمار رہتے تھے، اور اپنا پورا بچپن کمزوری لاغر اور بیماری میں گزارا ہے۔
حکیم آصف آرائیں دنیا میں ایسے بچے پہچانے جاتے تھے جسے دنیا کوئی پاگل کہتے اور کوئی باؤلہ کہتے اور کوئی بہت ذیادہ شریف کہتے اور کوئی بالکل نکما نالائق کہتے تھے۔
حکیم آصف آرائیں بچپن کے سکول کی زندگی
حکیم آصف آرائیں کا دماغ ایسا تھا کے حکیم آصف آرائیں نے سکول میں داخلہ لیا مگر حکیم آصف آرائیں پورے سکول کے بچوں میں سب سے نیچے نالائق کمزور دماغ سمجھے جاتے تھے ۔ اور سکول میں بھی حکیم آصف آرائیں کو کوئی پاگل کہتے اور کوئی باؤلہ کہتے اور مذاق اڑاتے اور حکیم آصف آرائیں سکول میں پڑہنے میں بالکل ناکارہ سمجھے جاتے تھے، مگر بس حکیم آصف آرائیں کو سچا انسان سمجھتے تھے کے اگر حکیم آصف آرائیں نے خود اپنی زبان سے کچھ بھی کہے دیا تو وہ یقین کرنے کے 100 فیصد مترادف تھا۔
مگر حکیم آصف آرائیں کا دماغ پڑہنے میں بالکل ناکارہ سمجھا جاتا تھا۔
حکیم آصف آرائیں نے سکول میں کبھی بھی پاس نہیں ہوسکے ہیں اور کوئی ٹیچرز بھی حکیم آصف آرائیں کو پڑھانے کے لیے تیار نہیں ہوتے تھے۔
حکیم آصف آرائیں سکول کی تعلیم پڑہنے میں بالکل دماغی طور پر کمزور سمجھے جاتے تھے مگر صرف ڈرائنگ کے معاملے میں حکیم آصف آرائیں ڈرائنگ بنا لیتے تھے۔
اک بار کا ذکر ہے کے حکیم آصف آرائیں دوسری کلاس میں ڈرائنگ کا پیپر دے رہے تھے مگر حکیم آصف آرائیں کو یہ نہیں پتا تھا کے ڈرائنگ میں بنانا کیا ہے،
حکیم آصف آرائیں نے اپنے پاس موجود قریبی ٹیچر سے پوچھا کے ڈرائنگ میں بنانا کیا ہے کیونکہ میں ڈرائنگ بنا لوں گا
بمعنی ڈرائنگ میں مجھے ناکارہ نہیں سمجھا جائے گا۔
مگر اس وقت ٹیچر نے حکیم آصف آرائیں کو وہ کچھ بتایا کے جو پہلی کلاس کے بچے بنا رہے تھے، بس حکیم آصف آرائیں کو ٹیچر نے بتایا کے ڈرائنگ میں یہ چیزیں بنانی ہیں۔
حکیم آصف آرائیں نے اچھے سے کرکے ڈرائنگ بنایا، چونکہ ڈرائنگ بالکل صحیح تھا مگر جب سب بچوں سے پیپر لے لیا گیا تب حکیم آصف آرائیں کے ڈرائنگ پیپر کو دیکھ کر ٹیچروں سب نے ٹہرا دیا کے حکیم آصف آرائیں نے جو کے دوسری کلاس کے بچے تھے انہوں نے پہلی کلاس کے بچے کی نقل کی ہے اور پہلی کلاس کے بچے کا نقل کرکے ڈرائنگ بنایا ہے، بس اسی وجہ سے حکیم آصف آرائیں کو دوسری کلاس میں ڈرائنگ کے پیپر میں بھی فیل کردیا گیا۔
جب یہ بات حکیم آصف آرائیں کو پتا چلا کے حکیم آصف آرائیں کے ڈرائنگ پیپر کو بھی فیل کردیا گیا ہے صرف اس وجہ سے کے حکیم آصف آرائیں نے پہلی کلاس کے بچے کا نقل اتارا ہے۔
تب حکیم آصف آرائیں کو اس ٹیچر پر غصہ آگیا کے جس ٹیچر نے حکیم آصف آرائیں کو کہا تھا کے ڈرائنگ میں یہ یہ چیزیں بنانی ہیں۔
حکیم آصف آرائیں کو اس ٹیچر پر اتنا غصہ آیا مگر حکیم آصف آرائیں سمجھے کے میری بات کوئی نہیں مانیں گے کے اسی ٹیچر نے مجھے ایسا بنانے کو کہا تھا اور جب چیک ہوا تو اس ٹیچر نے بھی ٹہرا دیا کے حکیم آصف آرائیں نے پہلی کلاس کے بچے کا نقل اتارا ہے۔
بس حکیم آصف آرائیں ڈرائنگ کے پیپر میں بھی فیل ہوگئے۔
اور اردو، انگلش ، میتھ دیگر سب پیپر میں ویسے ہی فیل تھے ۔
مگر صرف ایک اسلامیات کا پیپر حکیم آصف آرائیں پورا کر لیتے تھے کیونکہ یہ چیزیں حکیم آصف آرائیں کو یاد کرنے کی ضرورت نہیں تھی ۔اور ایک ڈرائنگ کا پیپر کر لیتے تھے مگر ڈرائنگ میں بھی فیل ہوگئے۔
جس کی وجہ سے حکیم آصف آرائیں کو دوسری کلاس سے کچی دوسری کلاس میں شفٹ کر دیا گیا۔
اور پھر حکیم آصف آرائیں کو ایک ایسی ٹیچر ملی کے جس نے حکیم آصف آرائیں سے عہد کیا کے تمہیں میں پڑھاؤں گی اور دوسرے کوئی بھی نہیں پڑھاتے ہیں اور تمہیں فیل بھی نہیں کروں گی ۔
بس وہ ٹیچر حکیم آصف آرائیں کیساتھ بہت اچھے طریقے سے رہتی تھی، اردو ہو، انگلش ہو، سائنس، میتھ ہو کوئی بھی پیپر ہوتے تھے تو وہ ٹیچر خود اپنے ہاتھوں سے حکیم آصف آرائیں سے پیپر فل کرواتی تھی ۔
اور حکیم آصف آرائیں کو کبھی بھی پاس نہیں کیا بلکہ کبھی تھرڈ بناتی اور کبھی سیکنڈ پر لیکر آتی۔
حکیم آصف آرائیں نے بھی سمجھ لیا کے مجھے بہت اچھی ٹیچر ملی ہے کے جس کے ذریعے میں آرام سے پاس ہوجاتا ہوں۔
مگر یک بار اسی ٹیچر نے حکیم آصف آرائیں کو بار بار چھوٹی چھوٹی باتوں پر مارتی تھی ، بمعنی مارنے کی وجہ بھی نہ ہو مگر پھر بھی وجہ بناکر مارتی تھی ۔
تب اچانک سے حکیم آصف آرائیں نے سمجھ لیا کے اب حکیم آصف آرائیں اس ٹیچر کے بھی دل سے اتر گیا ہے۔
اور تبھی حکیم آصف آرائیں کو مارتی ہے۔
حکیم آصف آرائیں کو جب اس ٹیچر نے مارا تھا تب حکیم آصف آرائیں یہ سمجھ گیا تھا کے ٹیچر اس لیے مار رہی ہے تاکے حکیم آصف آرائیں ٹیچر کو چھوڑنا چاہے تو چھوڑ دے۔
مگر حکیم آصف آرائیں ٹیچر کو نہیں چھوڑ رہا تھا اور ٹیچر ماری جا رہی تھی، ایک دن، دوسرے دن، اور جب تیسرے دن بھی مارا تب حکیم آصف آرائیں نے اس ٹیچر سے بات کرنا بھی چھوڑ دیا ۔
ایسے پہلا دن گزرا، دوسرا دن گزرا اور پھر تیسرا دن گزرا ، اور پھر وہ ٹیچر سمجھ گئی کے حکیم آصف آرائیں اب مجھسے بات کر ہی نہیں رہا ہے، بس حکیم آصف آرائیں نے مجھے چھوڑ دیا ہے۔
تب وہی ٹیچر حکیم آصف آرائیں کے پاس آئی اور کہنے لگی کے کیا مجھسے ناراض ہو ؟
مگر حکیم آصف آرائیں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
اور پھر ٹیچر نے حکیم آصف آرائیں سے پیار سے کہا کے میں نے تمہیں مارتی ہوں تو میں تمہیں پیار بھی کرتی ہوں۔
یہاں حکیم آصف آرائیں نے ٹیچر کی یہ بات رد کردیا کیونکہ حکیم آصف آرائیں ایسے پیار کو کوئی اہمیت نہیں دیتا ہے۔
مگر جب ٹیچر نے کہا کے دیکھو میں نے تمہیں ایک بار بھی فیل نہیں کیا ہے اور تمہیں ہر بار کبھی سیکنڈ لیکر آتی ہوں اور کبھی تھرڈ لیکر آتی ہوں،
اور تمہارا خیال بھی کرتی ہوں، خود سے پیپر فل کرواتی ہوں ۔
بس جب ٹیچر نے ایسا کہا کے میں نے ایک بار بھی فیل نہیں کیا اور کبھی تھرڈ لیکر آتی ہوں اور کبھی سیکنڈ لیکر آتی ہوں، پلس پیار بھی کرتی ہے تب حکیم آصف آرائیں نے ٹیچر کو معاف کردیا،
اور پھر حکیم آصف آرائیں واپس ٹیچر کیساتھ مل گیا اور پھر ٹیچر حکیم آصف آرائیں کو نہیں مارتی تھی۔
اور پھر ٹیچر نے حکیم آصف آرائیں سے کہا کے آصف میں تمہارے لیے ہی سکول میں پڑھاتی ہوں، اور اگر تم نہیں ہوتے تو میں سکول چھوڑ کر چلی جاتی، مگر تم سکول میں پڑہتے ہو اور تبھی میں تمہاری وجہ سے سکول میں ٹیچر بنی ہوں ،
اور تم جب تک اس سکول میں پڑہتے رہو گے تب تک میں تمہیں پڑھاتی رہوں گی اور تم جس کلاس میں بھی چلے جاؤ گے تو میں بھی تمہارے ساتھ اسی کلاس کی ٹیچر بن جاؤں گی
اور جب تک تم سکول چھوڑ کر نہیں جاؤ گے تب تک میں بھی سکول چھوڑ کر کہیں نہیں جاؤں گی۔
بس پھر حکیم آصف آرائیں سمجھا کے ٹیچر حکیم آصف آرائیں سے بہت محبت کرتی ہے، اور پھر حکیم آصف آرائیں اسی ٹیچر کیساتھ ہوگیا۔
اس طریقے سے حکیم آصف آرائیں نے اسی ٹیچر کے ذریعے
کچی دوسری کلاس پڑھی، اور پھر پکی پہلی کلاس پڑھی، اور پھر پکی دوسری کلاس پڑھی۔
آخرکار حکیم آصف آرائیں نے سکول چھوڑ دیا۔
حکیم آصف آرائیں یہ جانتے تھے کے حکیم آصف آرائیں اس لائق نہیں تھے کے جو سکول میں پاس آتا ،
مگر حکیم آصف آرائیں سکول میں پاس سے بھی اوپر کبھی تھرڈ آتا اور کبھی سیکنڈ آتا، اور وہی ٹیچر بہت خوش ہوتی کے حکیم آصف آرائیں تھرڈ آیا ہے اور کبھی سیکنڈ آیا ہے۔
بس حکیم آصف آرائیں کا یہی ریکارڈ ہے کے حکیم آصف
آرائیں نے صرف دو کلاس تک ہی پڑھا ہے۔
حکیم آصف آرائیں اپنے بچپن میں بہت ڈرپوک، نازک، کمزور ، لاغر اور تنہاء بچے تھے۔ اور کوئی بھی حکیم آصف آرائیں سے دوستی نہیں کرتے تھے، دوسرے چھوٹے بچے بھی حکیم آصف آرائیں سے دوری اختیار کرتے تھے
اور حکیم آصف آرائیں کو یہی ٹہراتے کے حکیم آصف آرائیں پاگل ہے، کوئی باؤلہ کہتے ، بمعنی بچے بھی ایسا ہی کرتے۔ اور بڑے بھی ایسا ہی ہوتے۔ اور بہت کم لوگ ایسا ہوتے کے جو حکیم آصف آرائیں کو بہت شریف سمجھتے ہیں۔
حکیم آصف آرائیں کو پینسل پکڑنا اور دیکھ کر لکھنا سکول کی ٹیچر نے ہی سکھایا ہے اور حکیم آصف آرائیں دیکھنے کے علاوہ دوسرا کچھ بھی نہیں کرسکتے تھے ۔
✅
حکیم آصف آرائیں نے دو کلاس سکول کے پڑھ کر سن عیسوی 2005 سے پہلے یا 2005 میں ہی اس سکول کو چھوڑ دیا۔
حکیم آصف آرائیں کو اردو پڑہنا سکھانے والی ایک چھوٹی بچی تھی
حکیم آصف آرائیں کو مکمل اردو پڑہنا سن عیسوی 2004 یا 2005 میں ایک چھوٹی سی بچی نے سکھایا ہے، وہ چھوٹی بچی کے جو خود حکیم آصف آرائیں سے بھی عمر میں چھوٹی تھی
اور اب چونکہ حکیم آصف آرائیں سن عیسوی 2026 میں موضوع لکھ رہا ہے۔
حکیم آصف آرائیں کسی کا بھی پرائیویسی ذاتی معیارات کو نام لیکر ظاہر نہیں کرتے ہیں، اور چونکہ صرف اپنے ذات کا مضمون لکھتے ہیں تو صرف اپنا نام ہی لکھتے ہیں ، اور ایسے کسی کا بھی نام لیکر اسکی پہچان نہیں کرواتے ہیں کے اسکی شناخت ہوسکے۔
بس صرف یہی کہے دینا کافی ہے ٹیچر، چھوٹی بچی، اور نام لیکر پہچان نہیں کرواتے ہیں کیونکہ یہ حکیم آصف آرائیں کا اپنا ڈیجیٹل پرائیویسی پالیسی ہے۔
حکیم آصف آرائیں کا اکیلی زندگی دنیا
حکیم آصف آرائیں اپنی زندگی بچپن اکیلا گزارتے اور مٹی میں کھیلتے اور ایسے کھیلتے تھے کے جیسے دوسری دنیا میں کھیل رہے ہیں، بمعنی لگن حقیقت کیساتھ
حکیم آصف آرائیں دنیا لوگوں کی طرح کرکٹ اور ہاکی و کبڈی وغیرہ کھیلوں سے خود کھیلنے سے نفرت کرتے ہیں ، اگرچہ دوسرے لوگ کھیلتے ہیں تو وہ دوسروں کا اپنا معاملہ سمجھتے ہیں مگر خود ایسا نہیں کھیلتے ہیں اور ایسے کھیل سے نفرت کرتے ہیں، کیونکہ حکیم آصف آرائیں اپنے بچپن میں بہت شریف ، ڈرپوک، نازک ، معصوم اور کمزور لاغر بچے تھے اور جسے دنیا پاگل یا کوئی باؤلہ کہتے تو وہ کرکٹ یا ہاکی وغیرہ کیسے کھیل سکتا ہے ؟
حکیم آصف آرائیں کا بچپن کا کھیل صرف مٹی ہے،
حکیم آصف آرائیں نے اپنے بچپن چھوٹے بچے کی عمر میں مٹی میں فوج بناتے، اور حکومت کرتے، مگر چونکہ یہ صرف مٹی کا کھیل ہوتا تھا۔
حکیم آصف آرائیں نے اپنے چھوٹے عمر بچے میں جن پتھروں کیساتھ کھیلتے تو ان پتھروں کا ایک خدا کھلونا بھی بناتے۔ اور کھلونا کو سب پتھروں کا خدا مقرر کرتے۔
اور کچھ کچھ دنوں کے بعد خدا کو تبدیل کر دیتے تھے
حکیم آصف آرائیں نے اپنے چھوٹے عمر کے بچے میں مٹی میں فوج حکومت نظام چلانے کا کھیلتے تھے اور اس نظام کو چلانے کے لیے خدا کو بھی مقرر کرتے تھے
اور خدا وقت کیساتھ بدلتے رہتے تھے۔
اور خود خدا سے بھی اوپر کام کرنے والے ہوتے تھے۔
اور حکیم آصف آرائیں کا کھیلنے کے معاملے میں یہی مشغلہ تھا۔
حکیم آصف آرائیں نے مٹی میں خدا بنانے کا کھیل سن عیسوی 2002 یا 2003 تک کھیلا ہوگا۔
اور مٹی میں حکومت کرنے کا کھیل سن عیسوی 2006 تک کھیلا ہوگا۔
حکیم آصف آرائیں نے اردو میں مہارت حاصل کیا اور اپنے بچپن میں مختلف لائبریریوں میں کافی کتابیں پڑھی ہیں، چونکہ حکیم آصف آرائیں کا مشغلہ ہی یہی ہوتا تھا کے بچپن میں مٹی میں کھیلتے مگر یہ کسی مخصوص وقت کھیلتے ، دو گھنٹے کھیلتے یا چار گھنٹے کھیلتے ، مگر کتابیں ایسے پڑہتے کے دن اور رات کتابیں پڑہتے، اور کوئی کام گھومنا پھرنا نہیں کرتے۔ اور جب گھومتے پھرتے تو بہت ذیادہ گھومتے تھے، دور دراز کا سفر کرتے تھے۔ کبھی چوبیس گھنٹے فلمیں ڈرامے دیکھتے ، اور نیند سے اٹھ کر فلم دیکھتے اور پوری رات تک فلم دیکھتے ، ناشتہ، کھانا پینا سب فلم کے سامنے ہوتا تھا۔ اور رات فلم دیکھتے دیکھتے سو جاتے۔ اور صبح اٹھتے تو فلم دیکھتے دیکھتے پورا دن گزارتے، کھانا پینا سب اسی میں ہوتا۔ صرف ضروری حاجت کے لیے تھوڑی سی دیر کے لیے فلم چھوڑ کر جانا پڑتا، اور حاجت سے فارغ ہوکر واپس فلم دیکھتے۔
یہی وجہ ہے کے حکیم آصف آرائیں نے اپنا بچپن کتابیں پڑہنے اور فلم ، ڈرامے دیکھنے اور مٹی میں کھیلنے اور اکیلے گھومنے میں لگایا ہے۔ حکیم آصف آرائیں اپنے بچپن سے خلائی مخلوق سے دلچسپی رکھتے تھے ، جیسے روح، جنات، فرشتے۔ بس حکیم آصف آرائیں کا اپنا رہن سہن دنیا کے طور طریقے سے بالکل مختلف تھا۔ حکیم آصف آرائیں نے دو کلاس سکول کے بعد بھی اپنی زندگی تنہاء گزارا ہے اور حکیم آصف آرائیں کے کوئی بھی دوست نہیں ہوتے تھے، بلکہ سب لوگ حکیم آصف آرائیں سے دور دور رہتے تھے ۔
حکیم آصف آرائیں کے ماں باپ، بھائی بہن، دادا، پردادا کے بنیادی شناخت۔
حکیم آصف آرائیں کے ابو ان وقتوں میں حکیم آصف آرائیں کا بہت خیال کرتے تھے۔
اور حکیم آصف آرائیں کی امی حکیم آصف آرائیں کا خیال نہیں کرتی تھی،
حکیم آصف آرائیں کے ابو نے اپنی زندگی میں دو شادی کیا ہے۔
پہلی بیوی سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔
بیٹا کا نام اصغر ہے، اور بیٹی بچپن میں ہی انتقال کر گئی
اور حکیم آصف آرائیں کے ابو کی پہلی بیوی بھی انتقال کر گئی۔
حکیم آصف آرائیں کی امی نے بھی دو شادی کیے ہیں۔
پہلی شادی میں دو بیٹے ہیں، ایک کا نام افضل ہے اور دوسرے کا نام اکبر ہے۔
اور حکیم آصف آرائیں کی امی کے پہلے میاں کا انتقال ہوگیا۔
اور پھر حکیم آصف آرائیں کے ابو نے اور امی نے شادی کیا۔
چونکہ پہلے سے حکیم آصف آرائیں کے ابو بھی شادی شدہ تھے اور امی بھی شادی شدہ تھی
اور پھر حکیم آصف آرائیں کے ابو اور امی نے شادی کرلیا۔
حکیم آصف آرائیں کے ابو پنجابی ہیں اور پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پیدا ہوئے۔
اور حکیم آصف آرائیں کی امی بنگالی ہے اور بنگلا دیش سے آئی ہے۔
حکیم آصف آرائیں کے دادا کی پیدائش انڈیا سے ہے۔
اور حکیم آصف آرائیں کے دادا کے بھی دادا کی پیدائش ساؤتھ افریقہ سے ہے۔
ساؤتھ افریقہ سے پہلے پر دادا کے ابو کی پیدائش پھر انڈیا سے ہے۔
اور پھر اس پردادا کے بھی ابو کی پیدائش عرب سے ہے
اور حکیم آصف آرائیں کے اس پردادا سے بھی پہلے کی پیدائش یروشلم سے ہے
حکیم آصف آرائیں کے ابو اور امی نے جب شادی کیا تو سب سے پہلے پنجاب میں ہی بیٹا پیدا ہوا، جس کا نام اکرم ہے۔
اور دوسرے نمبر پر بیٹی پیدا ہوئی اور یہ بھی پنجاب میں پیدا ہوئی ہے
اور تیسرے نمبر پر بیٹا پیدا ہوا اور یہ بھی پنجاب میں پیدا ہوا ہے۔
اور پھر حکیم آصف آرائیں کے ابو پنجاب سے سندھ کراچی میں رہائش پزیر ہوگئے اور کراچی میں سب سے پہلے پیدائش حکیم آصف آرائیں کے اپنی ذات کی ہے۔
اور حکیم آصف آرائیں سے چھوٹا عمران ہے اور یہ بھی کراچی میں پیدا ہوا ہے۔
اور اس کے بعد ایک اور بیٹا پیدا ہوا جس کا نام عرفان ہے۔
اور سب سے آخر میں جو بیٹا پیدا ہوا تو اسکا نام فرحان ہے۔
حکیم آصف آرائیں کے ابو کراچی میں ان وقتوں میں چوکیداری کا کام کرتے تھے۔
اور حکیم آصف آرائیں کے ابو نے سکول کی تعلیم پنجاب سے 5 کلاس پڑھا ہے۔
اور حکیم آصف آرائیں نے اپنی زندگی میں 2 کلاس پڑھا ہے۔
حکیم آصف آرائیں مدرسہ کا وقت
حکیم آصف آرائیں نے اپنے بچپن میں ناظرہ پڑھا ہے
نورانی قاعدہ، یسل قران اور ڈائریکٹ تیس سپارہ پڑھا ہے۔
اور پھر مدرسہ کو چھوڑ دیا
حکیم آصف آرائیں پھر عرصے بعد ایک ایسے مدرسے میں لگے جس میں پہلا سپارہ پڑھا اور دوسرا سپارہ پڑھا، اور ہر چار دن میں ایک سپارہ ختم کر دیتے تھے
ایسے کرتے کرتے 17 سپارے تک پہنچ گئے۔
اور پھر جو استانی حکیم آصف آرائیں کو پڑھا رہی تھی تو اس استانی نے حکیم آصف آرائیں کو روک دیا اور حکیم آصف آرائیں سے کہا کے اور آگے نہیں پڑھائے گی اور حکیم آصف آرائیں پہلے مٹھائی لیکر آئے تب آگے پڑھائیں گے
بس حکیم آصف آرائیں جو کے ایسا مزاج رکھتا تھا کے جو کچھ بھی کہے دیتا ہے اور یہ نہیں دیکھتا تھا کے سامنے کون ہے
حکیم آصف آرائیں نے اس استانی کا ایسا رویہ اور اکڑ دیکھا۔
تب حکیم آصف آرائیں نے اس استانی سے کہے دیا کے تم نے مجھے پڑھایا کب ہے کے جو میرے آگے ایسا رویہ رکھتے ہو، اور تم نے تو صرف قلم چلایا ہے اور پڑھا تو میں نے خود ہے، اور پھر تم مٹھائی کا مطالبہ کرتے ہو
بس حکیم آصف آرائیں کی بات سن کر وہ استانی حیران و ششدر سے حکیم آصف آرائیں کو دیکھنے لگی۔
اور پھر اس استانی نے بھی اکڑ دکھایا اور حکیم آصف آرائیں سے کہا کے اچھا یہ بات ہے تو اب میں تمہیں صرف دو دو لائن کا ہی سبق دوں گی
حکیم آصف آرائیں نے اس استانی کی بات سن کر کہا کے ٹھیک ہے، دو لائن بھی مجھے ہی پڑہنا ہے اور یہ تم نہیں پڑھا رہی ہو۔
اور تم میرے ذات کا استانی نہیں ہو
بس پھر وہ عورت حکیم آصف آرائیں کو دو دو لائن سبق دیتی بمعنی قلم چلاتی۔
حکیم آصف آرائیں دو دو لائن ہی لیتا کیونکہ دو لائن پڑھے یا پورا سپارہ پڑھے برابر ہے،
اور ایسا تقریباً 15 دن تک ہوتا رہا یا 20 دن تک۔
اور پھر وہ عورت خود حکیم آصف آرائیں کو گھور گھور دیکھنے لگی اور حکیم آصف آرائیں سے کہنے لگی کے تم ہار مان لو تو پھر میں ویسے ہی سبق بڑھا دوں گی اور تم چار دن میں ایک سپارہ ختم کر دو گے
مگر حکیم آصف آرائیں نے کہا کے نہیں، میں ہار نہیں مانتا ہوں کیونکہ تم نے میرے ساتھ ایسا کیا ہے
اور پھر آخرکار وہ عورت خود حکیم آصف آرائیں کی طرف ہوگئی اور اپنا ضد ختم کردیا۔
اور پھر وہ عورت استانی حکیم آصف آرائیں کو بہت پیار کرتی تھی۔
اور پیار سے پڑھاتی تھی۔
پلس اس استانی عورت نے حکیم آصف آرائیں سے کہا کے تم ہمارے گھر میں ہی رہو۔
اور کھانا پینا ہم ہی کھلائیں گے اور تمہارے سونے کا انتظام بھی ہم ہی کریں گے۔
اور اس استانی کی تین بیٹیاں تھی اور وہ بھی استانی ہی تھی
اس تینوں بیٹیوں کی ماں استانی نے حکیم آصف آرائیں سے کہا کے میں بھی تمہارا خیال کروں گی اور تمہیں اپنے ہاتھوں سے نہلاؤں گی اور تم میری جس بیٹی کے ہاتھ سے بھی نہانے کا کہو گے تو وہی بیٹی تمہیں اپنے ہاتھوں سے نہلائے گی
مگر حکیم آصف آرائیں نے اس عورت استانی کی ہر آفر کو منع کردیا۔ اور کہا کے میں ادھر تمہارے گھر میں نہیں رہے سکتا ہوں، اور بس میں پڑہنے آتا ہوں تو یہی کافی ہے
حکیم آصف آرائیں کے پاس وہ استانی منتیں کرتی، ناراض ہوجاتی مگر حکیم آصف آرائیں نے اس استانی کا کہنا نہیں مانا ہے۔
مگر وہ استانی حکیم آصف آرائیں کا بہت خیال کرتی تھی۔
اور حکیم آصف آرائیں نے ادھر سے ہی اپنا قران ناظرہ ختم کیا ہے۔
۔
Comments