صلی اللہ علیہ وسلم/والہ وسلم/وازواجہ وسلم کس نام کیساتھ لگایا جاسکتا ہے ؟
- Get link
- X
- Other Apps
اسمِ محمد و احمد کا پس منظر اور درود و سلام کے مختصر و جامع کلمات کا فلسفہ
کائنات کے مقتدرِ اعلیٰ (اللہ جل جلالہُ) کے بعد، مراتب کی ترتیب میں اگلا مقام آخری نبی کا ہے۔ "نظامِ حق" کے مطابق، آپ کی ذاتِ مبارکہ کی پہچان کے دو بنیادی دھارے ہیں:
زمین پر نام: آپ کو زمین پر "محمد" (جس کی بار بار تعریف کی جائے) کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
آسمان پر نام: آسمان والوں میں اور کائناتی بلندیوں پر آپ کا اسمِ گرامی "احمد" (جو سب سے زیادہ تعریف کرنے والا ہو) ہے۔
جب کوئی انسان زمین پر "محمد" کہتا ہے یا آسمانی نظام کے تحت "احمد" پکارتا ہے، تو لغوی اور شرعی طور پر ان دونوں ناموں کا ناطہ ایک ہی ذاتِ واحد سے جڑتا ہے، بشرطیکہ پکارنے والے کا ذہنی رخ اسی مقتدر ہستی کی طرف ہو۔
عام ناموں سے امتیاز: دنیا میں لاکھوں انسانوں کے نام "محمد" یا "احمد" رکھے جاتے ہیں اور یہ ایک عام انسانی مشاہدہ ہے۔ لیکن جب کوئی شخص یہ نام لیتا ہے اور اس کے دماغ اور گمان (Cognitive Awareness) میں کائنات کے آخری نبی کا خیال ہوتا ہے، تو صرف اور صرف اسی صورت میں نام کے ساتھ صلی اللہ علیہ وسلم یا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اضافہ واجب ہوتا ہے۔
ممانعت: یہ درود و سلام کسی بھی دوسرے عام انسان کے نام کے ساتھ—چاہے اس کا نام بھی محمد یا احمد ہی کیوں نہ ہو—ہرگز نہیں لگایا جا سکتا۔ یہ صفت صرف آخری نبی کی ذاتِ مبارکہ کے لیے ہی خاص رہے گی۔
ایک بہترین پبلک اسپیکر، محقق یا منصف جب طویل علمی گفتگو، خلاصہ یا مینی فیسٹو پیش کر رہا ہوتا ہے، تو وقت کی مینجمنٹ ایک اہم ترین تجربی ضرورت بن جاتی ہے۔
مختصر کلمات کا فلسفہ: اگر گفتگو کے دوران بار بار اسمِ مبارک آئے، تو ہر بار طویل درود پڑھنے سے کلام کا بہاؤ اور ابلاغ کا تسلسل (Flow of Speech) ٹوٹ سکتا ہے۔ چنانچہ زبان کی آسانی کے لیے "صلی اللہ علیہ وسلم" یا "صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم" جیسے مختصر کلمات وضع کیے گئے ہیں تاکہ وقت بھی بچے اور درود کا حق بھی ادا ہو جائے۔
ذات اور آل کا فرق: "صلی اللہ علیہ وسلم" کا مطلب ہے کہ سلامتی اور درود صرف آپ کی ذاتِ مبارکہ پر ہو، جبکہ "صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم" میں آپ کی آل پاک بھی شامل ہو جاتی ہے۔ یہ دونوں شکلیں درود ہی کی ہیں اور ان دونوں میں سے کسی ایک پر بھی کسی قسم کے علمی یا فکری اختلاف کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پڑھنے والے کے پاس دونوں کی اختیاری وسعت موجود ہے۔ اور "صلی اللہ علیہ وآلہ و ازواجہ وبارک وسلم" کا مطلب نبی اور نبی کی ازواج پر اور نبی کی آل پر سلامتی ہو اور برکت۔
یہ بات سمجھ لیجیے کہ یہ فرض نہیں ہے کہ آپ نے آخری نبی کے نام کے ساتھ یہی پڑھنا ہے یا بڑے بڑے درود پڑھنا ہے۔
مقصد صرف یہی ہوتا ہے کہ جب آخری نبی کا نام لینا ہوتا ہے اور پکارنے والے کا گمان بھی یہی ہوتا ہے کہ وہ آخری نبی کو ہی پکار رہا ہے اور کسی دوسرے انسان کو نہیں، کہ جس کا نام محمد ہو تو اس شخص کو پکارنے کے لیے درود نہیں پڑھا جائے گا، بلکہ صرف اگر آخری نبی کو ہی پکار رہا ہے تو پھر جب محمد کہتے ہیں یا احمد کہتے ہیں تو ساتھ میں کم از کم ایک بار درود پڑھنا لازم ہوتا ہے۔
اور یہ انسان کی اپنی مرضی ہے کہ وہ کوئی سا بھی درود پڑھ لے، مگر چونکہ درود بڑے سے بڑے اور ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جو انسان نہیں پڑھ سکتا ہے یا پڑھنے کے لیے وقت چاہیے اور وقت نہیں ہے یا درود پڑھے گا تو اس انسان کا اپنا کام رک جائے گا بمعنی زندگی میں انسان ہر وقت فارغ نہیں ہوتا ہے کہ جب بھی نام محمد یا احمد لے تو بڑے بڑے درود پڑھے یا دو لائنوں کے درود پڑھے۔
تبھی نام صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ نام محمد یا احمد لینے والا درود نہ پڑھے اور صرف یہی پڑھ लेगा تب بھی یہ درود پڑھنے کے برابر ہے۔ اور اگر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھے گا تو یہ درود آخری نبی اور آل نبی پر بھی ہے۔
اور اگر صلی اللہ علیہ وآلہ و ازواجہ وبارک وسلم پڑھے گا تو یہ درود آخری نبی و ازواج نبی اور آل نبی سب پر درود ہے۔
بمعنی اگر یہ پڑھیں گے تو دوسرا درود پڑھنا لازم نہیں ہے اور یہ درود لوگوں کا وقت بھی بچاتا ہے اور لوگوں کا اپنا کلام بھی نہیں ٹوٹتا ہے۔ گویا یہ درود ایسے ہیں کہ جیسے دو لفظ کے ہیں۔
اور اگر کوئی بڑے درود پڑھتے ہیں تو وہ بھی پڑھ سکتے ہیں، کوئی فرض نہیں ہے کہ مخصوص قسم کا درود ہی پڑھو۔
نماز میں بھی انسان درود کی جگہ کوئی بھی درود پڑھ سکتا ہے، مگر افضل درود صرف درود ابراہیمی ہے، مگر ایسا نہیں ہے کہ اگر درود ابراہیمی نہیں پڑھا اور دوسرا درود پڑھ لیا تو اس وجہ سے نماز نہیں ہوگی۔
نماز میں کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ جو پڑھنا لازم ہوتا ہے اور کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ نماز پڑھنے والے کی اپنی مرضی بھی ہوتی ہے۔ مگر درود ابراہیمی کے علاوہ دوسرے درود بھی نماز میں پڑھ سکتے ہیں مگر دوسرے درود پڑھنے کا مقصد یہ نہ ہو کہ نبی پر درود بھیجنا ہے مگر نبی کی آل پر یا ازواج پر درود نہیں بھیجنا ہے۔
بمعنی جیسے نماز کو پورا کرنے کے لیے درود پڑھتے ہیں مگر بغض کی وجہ سے وہ درود نہیں کہلائے گا بلکہ وہ مسلم بھی نہیں کہلائے گا۔ مگر اگر یہ وجہ نہیں ہو کہ نبی کی ازواج یا آل پر درود نہیں پڑھنا ہے تو پھر انسان کوئی بھی درود پڑھ سکتا ہے۔
صلی اللہ علیہ وسلم یہ چھوٹا سا درود ہے کہ جو صرف نبی کے لیے ہے، اس سے ایک لفظ اوپر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے کہ جو آل کے لیے بھی ہے، اور صلی اللہ علیہ وازواجہ وسلم یہ ازواج کے ساتھ ہے۔ اور صلی اللہ علیہ وآلہ و ازواجہ وبارک وسلم یہ سب کے لیے ہے جیسے نبی، ازواج نبی، آل نبی۔
اور درود صرف آخری نبی پر ہی بھیجا جاتا ہے۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments